آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ضلع بھر کے تمام افسران سے زوم میٹنگ

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ضلع بھر کے تمام افسران سے زوم میٹنگ کی میٹنگ میں انسداد جرائم و منشیات، غیر قانونی اسلحہ سے پاک اسلام آباد مہم، معیاری تفتیش، گشت و چیکنگ کے نظام کے ساتھ ساتھ ٹریفک مینجمنٹ کو مزید موثر بنانے سے متعلق اہم ہدایات جاری کیں۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اسلام آباد پولیس کے سینئر پولیس افسران کے ساتھ اہم زوم میٹنگ کی، آئی جی اسلام آباد نے انسداد جرائم و منشیات، غیر قانونی اسلحہ سے پاک اسلام آباد مہم، معیاری تفتیش، گشت و چیکنگ کے نظام کے ساتھ ساتھ ٹریفک مینجمنٹ کو مزید موثر بنانے سے متعلق اہم ہدایات جاری کیں،میٹنگ کے دوران دارالحکومت میں جاری آپریشنز، موثر پٹرولنگ کے اقدامات، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں اور شہریوں کےلئے پولیس خدمات میں بہتری کے پہلووں کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا.

سینئر پولیس افسران نے آئی جی اسلام آباد کو مختلف علاقوں میں سیکیورٹی کے مسائل، جرائم کی نوعیت اور ان کے حل کےلئے جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی،آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ پولیسنگ کے تمام پہلووں میں عوامی اعتماد بحال رکھنے کو اولین ترجیح دی جائے، انہوں نے کہا کہ تمام افسران قانون کے یکساں نفاذ، میرٹ پر کارروائی اور پیشہ ورانہ تربیت کے عمل کو ترجیح دیں،آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، شکایات پر فوری ریسپانس اور قانون کی مساوی عمل داری کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں .

انہوں نے کہا کہ تمام افسران اپنے ماتحت عملے کی نگرانی موثر انداز میں کریں اور عوامی شکایات کے حل کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھیں،تمام افسران تھانہ جات کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے ، ایف آئی آر زکے بروقت اندراج، تفتیش کے عمل میں شفافیت، اور شکایات کے فوری ازالے کو پولیسنگ کا لازمی جزو بنائیں .