کراچی (بیورو رپورٹ)ا مپورٹرز کو اربوں روپے کے نقصان کے بعد حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعدگڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا،صدر گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن ملک شہزاد نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے جو وعدے کیے ہیں اس بنیاد پر ہڑتال ختم کر رہے ہیں،صدر گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام مطالبات مان لیے گئے ہیں،پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کے رہنما ملک شہزاد اعوان نے گلبائی ٹرک اڈے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں 10 روز سے ٹرانسپورٹرز احتجاج کر رہے تھے.
ہڑتال کی وجہ سے صنعتوں تک خام مال کی رسائی معطل ہے،کراچی: گڈز ٹرانسپورٹ ہڑتال سے خام مال کی رسائی معطل، صنعتیں بند ہونے کا خدشہواضح رہے کہ گڈز ٹرانسپورٹ ہڑتال کی وجہ سے صنعتوں تک خام مال کی رسائی معطل ہوگئی تھی،صدر آئرن مرچنٹس حماد پوناوالا نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کی وجہ سے مال نہ ملنے سے صنعتیں بند ہونے کا خدشہ ہے، لوہے کے تاجروں اور دیگر اشیاء کے امپورٹرزکو اربوں کا نقصان ہو رہا ہے۔

