فیصل آباد(بیورو رپورٹ )ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل فیصل آباد کی کارروائی کے نتیجے میں منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم عرفان یوسف کو عدالت نے 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ایف آئی اے نے سال 2024 میں مقدمہ درج کیا تھا .
جس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج – I فیصل آباد اقبال ہرل نے مکمل کی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم عرفان یوسف غیر قانونی طور پر غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث پایا گیا سب انسپیکٹر عامر شہزاد نے مقدمے کی تحقیقات مکمل کر کے چالان عدالت میں جمع کرایا، جبکہ مقدمے کی پیروی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل عاصمہ سعدیہ نے کی۔
یہ کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی منی لانڈرنگ محمد ہاشم رضا کی نگرانی میں عمل میں آئی ایف آئی اے حکام نے اس کامیابی کو ادارے کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور قانون کی بالا دستی کے عزم کا ثبوت قرار دیا۔

