راولپنڈی (کرائم رپورٹر )آر پی او راولپنڈی کے ویژن اور سی ٹی او راولپنڈی کے احکامات پر ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی مہمات کا سلسلہ جاری۔شہریوں میں آگاہی و روڈ سیفٹی سٹیکر لگائے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کے ویژن ٹریفک قوانین کی پاسداری ہم سب کی ذمہ داری پر عمل پیرا سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کاٹریفک آگاہی مہمات کا سلسلہ جاری، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کی ہدایات پرٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ونگ ٹیم نے روڈ یوزرز میں آگاہی و روڈ سیفٹی سٹیکر لگانے کا آغاز کر دیا۔
انچارج ایجوکیشن ونگ نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی سکرین پر سیٹ بیلٹ کے استعمال، موبائل فون کے نقصانات سمیت دیگر ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی و روڈ سیفٹی سٹیکر لگائے، اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ آگاہی مہم کا مقصد روڈ یوزرز میں سیٹ بیلٹ کے استعمال کی افادیت سمیت دیگر ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے،دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال قیمتی جانوں کے ضیاع کو کافی حد تک محفوظ بناتا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کر کے حادثات سے بچا یا جا سکتا ہے۔شا ہراہوں پر ٹریفک قوانین کی پاسداری مہذب قوموں کی پہچان ہے۔

