لاہور (بیورو رپورٹ) پنجاب حکومت نے عوام کو برتھ اور ڈیتھ کی لیٹ رجسٹریشن کی فیس پر ریلیف دے دیا ، برتھ ڈیتھ رولز 2025 میں ترمیم کرتے ہوئے تاخیر سے اندراج پر فیس معافی کی مدت میں توسیع کردی گئی ہے ، مفت رجسٹریشن کی سہولت میں مزید 3 سال کا اضافہ کر دیا گیا ہے، فیس معافی اور مدت میں توسیع کا باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

