راولپنڈی(کرائم رپورٹر )سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا پتنگ سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،12 پتنگ سپلائر گرفتار،2300 پتنگیں اور 22 ڈوریں برآمد۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا پتنگ سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،12 پتنگ سپلائرکو گرفتارکرلیا .
زیر حراست پتنگ سپلائرز سے2300 پتنگیں اور 22 ڈوریں برآمدہوئیں، نصیر آباد پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر 1050 پتنگیں اور 11 ڈوریں برآمد کیں، آراے بازار پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 500 پتنگیں اور 02 ڈوریں برآمد کیں، کینٹ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 300 پتنگیں اور 02 ڈوریں برآمد کیں، واہ کینٹ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 250 پتنگیں اور 04 ڈوریں برآمد کیں، گوجرخان پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر60 پتنگیں اور 02 ڈوریں برآمد کیں .
صدر بیرونی پولیس نے ایک فرد کوحراست میں لے کر 50 پتنگیں اور ڈور برآمد کی، صدر واہ پولیس نے دو افراد کوحراست میں لے کر50 پتنگیں برآمد کیں، صادق آباد پولیس نے تین افراد کوحراست میں لے کر 40پتنگیں برآمد کیں، زیر حراست افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے گرفتار کر لیا گیا، پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے، پتنگ بازی جیسے خونی کھیل میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

