راولپنڈی (کرائم رپورٹر )راولپنڈی سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایات پر تھانہ ائیر پورٹ پولیس کی پتنگ سپلائرز کے خلاف بڑی کارروائیاں، پتنگوں اور ڈور سے بھری 3 گاڑیاں قبضہ میں لے لیں،8 پتنگ سپلائرز گرفتار،بھاری مقدار میں پتنگیں اور ڈوریں برآمد، زیر حراست افراد سے 20 ہزار پتنگیں اور 46 ڈوریں برآمد ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایات پر تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے پتنگ سپلائرز کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے پتنگوں اور ڈورسے بھری 3گاڑیاں قبضہ میں لے لیں،8پتنگ سپلائرز کو گرفتار کر لیا،بھاری مقدار میں پتنگیں اور ڈور برآمد، زیر حراست افراد سے 20 ہزار پتنگیں اور 46 ڈوریں برآمد ہوئیں .
زیر حراست افراد نے لاکھوں روپے کا پتنگ بازی کا سامان ملک بھر کے مختلف شہروں میں سپلائی کرنے کا انکشاف کیا، ائیر پورٹ پولیس نے دوران گشت مشکوک گاڑیوں کو روک کر چیک کیا تو بھاری مقدار میں پتنگیں اور ڈور برآمد ہوئیں، ائیر پورٹ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کیحراست میں لے لیا،ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے، پتنگ بازی جیسے خونی کھیل میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

