آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا شہر کے مختلف مقامات کا دورہ سکیورٹی ڈیوٹیز کا جائزہ ، ڈیوٹی پر مامور افسران وجوانوں سے ملاقات

اسلام آباد(کرائم رپورٹر ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا سکیورٹی ڈیوٹیز کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر مامور افسران وجوانوں سے ملاقات کی اور حوصلہ افزائی کی،جبکہ پولیس افسران کو سخت چیکنگ، موثر نگرانی اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آ باد سید علی ناصر رضوی نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا، انہوں نے سکیورٹی ڈیوٹیز کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر مامور افسران وجوانوں سے ملاقات کی اوران کی حوصلہ افزائی کی،جبکہ پولیس افسران کو سخت چیکنگ، موثر نگرانی اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں،اس موقع پر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس امن و امان کی صورتحال کو برقراررکھنے کیلئے کسی بھی قسم کی صورتحال سے قانون کے مطابق نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے .

اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی اور شہریوں کی جان و مال اور نجی وسرکاری املاک کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات اٹھاتے ہوئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی،انہوں نے تمام سینئر پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے نفری کو بریف کریں اور تمام ڈیوٹی کو خود چیک کریں، ڈیوٹی پر تعینات تمام افسران و جوانوں کو مکمل ساز وسامان کے ساتھ بھیجا جائے، جبکہ افسران شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں اور ان ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں.