آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ر ہے گا . محکمہ موسمیات

لاہور (بیورو رپورٹ )محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ رات کے وقت سرد رہنے کا امکان ہے ، تا ہم رات کے اوقات میں ڈی جی خان، لیہ اور گردونواح میں چند مقامات پر آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ تر جمان محکمہ مو سمیا ت کے مطا بق گزشتہ چو بیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ رات کے وقت سرد رہا۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12اور زیادہ سے زیادہ27سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح26فیصدریکارڈ کی گئی ۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 156فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس بیدیاں روڈ پر 127، اے آر سی لاہور 160، برکی روڈ241، سی ای آر پی آفس 166،عسکری ٹین95،علامہ اقبال ٹا ئون176اورفیز فا ئیو ڈی ایچ اے میں122 ریکارڈ کیا گیا