آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا

کولمبو (ویب ڈیسک )آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ قومی ٹیم کی پریکٹس سری لنکن وقت کے مطابق شام چھ بجے سے رات نو بجے تک شیڈول تھی، تاہم خراب موسم کے سبب کھلاڑی میدان میں نہ اتر سکے۔کولمبو میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے گراؤنڈ کی صورتحال کو متاثر کیا، جس کے بعد ٹیم انتظامیہ اور گراؤنڈ حکام نے باہمی مشاورت سے ٹریننگ سیشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بارش کے باعث آؤٹ فیلڈ گیلی ہو گئی اور پچ کو کورز سے ڈھانپ دیا گیا۔قومی اسکواڈ کے کھلاڑی ہوٹل میں ہی ہلکی پھلکی فٹنس سرگرمیوں اور ٹیم میٹنگ تک محدود رہے۔ کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کو آئندہ میچ کی تیاری کے لیے متبادل منصوبہ بندی سے آگاہ کیا۔ ٹیم مینجمنٹ پرامید ہے کہ موسم بہتر ہونے کی صورت میں اگلا ٹریننگ سیشن شیڈول کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔ ٹیم کے رکن کی پریس کانفرنس کے وقت کو بھی تبدیل کرتے ہوئے دو گھنٹے پہلے کیا گیا۔