راولپنڈی (کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کیجانب سے روٹیشن پالیسی کے تحت ٹریفک ہیڈ کواٹرسمیت لائسنسنگ سینٹرز میں تبادلے، ہیڈ کواٹر اور فیلڈ میں تعینات افسران و جوان ایک خاندان کی مانند ہیں،تبادلہ جات کا مقصد سب کو یکساں موقع فراہم کرنا ہے، تفصیلات کے مطاق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم نے روٹیشن پالیسی کے تحت ٹریفک ہیڈ کواٹر سمیت لائسنسنگ سینٹرز میں تعینات متعددانچارجز کو عرصہ تعیناتی مکمل ہونے پر تبدیل کر دیا۔
ٹریفک ہیڈ کواٹر،سمیت شہباز شریف پارک لائسنسنگ سینٹر اور گوجر خان لائسنسنگ سینٹر میں تعینات انچارجز کو تبدیل کر کے نئے انچارجز تعینات کر دیے گئے، اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ تمام تبادلہ جات روٹیشن پالیسی کے تحت کیے گئے تا کہ تمام افسران و جوانوں کو فیلڈ کے ساتھ دفاتر میں ڈیوٹی سر انجام دینے کا یکساں موقع ملے، ہیڈ کواٹر اور فیلڈ میں تعینات تمام افسران و اہلکار ایک خاندان کی مانند ہیں سب نے ملکر ہی اپنے اپنے کام کو محنت اور خوش اسلوبی سے سر انجام دینا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی کام میں افسران و جوانوں کی محنت اور ایمانداری ہی انکے مرتبہ میں اضافہ کا باعث ہوتی ہے.
کسی بھی جگہ خود احتسابی پر سختی سے عملد ر آمد کوبنائیں اور اپنی ذمہ داری کو خوش اسلوبی سے سر انجام دیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ اگر میرے کسی بھی آفسر یا اہلکار کوٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے کوئی مسئلہ درپیش ہوتو سفارش نہ کروائے بلکہ براہ راست مجھ سے رابطہ کرے تا کہ اس کا سد باب کیا جا سکے۔

