راولپنڈی(کرائم رپورٹر )تھانہ روات نے ، شادی شدہ خاتون سے زیادتی میں ملوث تین افراد گرفتار، زیر حراست افراد میں ٹیوٹا ہائی ایس کا ڈرائیور،کنڈیکٹر اور انکا ایک ساتھی شامل ہیں،سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا، زیر حراست افراد نے شاپنگ کے لیے جانے والی خاتون سے گاڑی میں زیادتی کی تھی،متن مقدمہ، متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے، وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی کو قبضہ پولیس میں لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون سے زیادتی میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر لیا .
زیر حراست افراد میں ٹیوٹا ہائی ایس کا ڈرائیور،کنڈیکٹر اور انکا ایک ساتھی شامل ہیں،مدعیہ مقدمہ کے مطابق زیر حراست افراد نے اس کی بیٹی کی ساس اور نند کی ایماء پر اس کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، متن مقدمہ کے مطابق زیر حراست افراد نے شاپنگ کے لیے جانے والی خاتون سے گاڑی میں زیادتی کی تھی، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا، روات پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر فوری مقدمہ درج کرکے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا .
متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے، وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی کو قبضہ پولیس میں لیا گیا ہے، متاثرہ خاتون کی ساس اور نند کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے،جن سے تفتیش کرکے مقدمہ کو اصل حقائق پر یکسو کیا جائے گا، ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

