اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں کسٹم کے چند افسران کی مبینہ ملی بھگت سےکروڑوں روپے مالیت کے آٹو پارٹس کی آڑ میں ٹیکس چوری کرنے والے مافیا کے خلاف اسلام آباد کسٹم انفورسمنٹ کا کچا سٹاپ پر چھاپہ آٹو پارٹس گاڑیوں کے چیسز‘ ٹائر سمیت دیگر سامان سے بھرے 9کنٹینرز قبضہ میں لے لئے گئے۔ موقع سے ملزمان فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق کسٹم حکام کو اطلاع ملی تھی کہ آئی جے پی روڈ پر واقع کچا سٹاپ کے قریب اولڈ آٹو پارٹس سے بھرے کنٹینرز کراچی یا لاہور سے لائے جارہے ہیں جس پر ڈپٹی کلکٹر فرہاد اﷲ کی سربراہی میں کسٹم ٹیم تشکیل دی گئی.
جس نے کچا سٹاپ پر چھاپہ مار کر اولڈ آٹو پارٹس سے بھرے 9کنٹینرز قبضہ میں لے لئے ذرائع کا کہنا ہے کسٹم انفورسمنٹ نے نو کنٹینرز قبضہ میں لئے تو آٹو پارٹس کا کاروبار کرنے والا مافیا کا سرغنہ سمیت دیگر موقع سے فرار ہوگئے تاہم کسٹمز نے کنٹینرز کو قبضہ میں لے کر ویئر ہائوس پہنچا دیا لیکن ابھی کنٹینرز کھولے نہیں گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مافیا نے کسٹم سے مبینہ طور پر معاملات کرنے کے لئے رابطہ کرلیا ہے تاہم ابھی تک کسٹم نے نو کنٹینرز نہیں چھوڑے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کنٹینرز کے حوالے سے کلکٹر کسٹم رضوان صلابت کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی جارہی ہے جو تحقیقات کریں گے کہ ان کے مالک کون ہیں کسٹم کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ڈرائیوروں سے قبضہ میں لئے گئے ہیں اصل مالک آئیں گے جبکہ کنٹینرز میں کسٹم کو اطلاع ملی تھی کہ ان میں گاڑیوں کے چیسز سمیت ٹائرز بھی ہیں تاہم کھولنے کے بعد ان پر قانونی کارروائی شروع ہوگی۔
کیپیٹل نیوز پوائنٹ نے کسٹم کے چھاپے کے حوالے سے کلکٹر کسٹم رضوان صلابت سے رابطہ کیا جو نہ ہوسکا۔یاد رہے کہ چند کسٹم افسران کی ملی بھگت سے کچہ سٹاف پر روزانہ عرصہ دراز سے مافیا نے اپنے پنجے گاڑ رکھے تھے اور اس میں کسٹم کا مخصوص عملہ بھی مبینہ طور پر ملوث ہے ۔

