اسرائیل کو امریکا سے 6500 ٹن فوجی سازوسامان کی فراہمی کی تصدیق، جنگی تیاریوں میں اضافہ

تل ابیب(ویب ڈیسک ) اسرائیل کا جنگی جنون، امریکا سے 6 ہزار 500 ٹن گولہ بارود اور فوجی سازوسامان اسرائیل پہنچنے کی تصدیق کردی اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق دو کارگو جہاز اور متعدد طیارے سازوسامان لے کر آئے، سازو سامان میں گولہ بارود، بکتر بند گاڑیاں اور دیگر فوجی آلات شامل ہیں ایران جنگ کے آغاز سے اب تک 403 پروازوں اور 10 جہازوں کے ذریعے اسرائیل کو 1 لاکھ 15 ہزار 600 ٹن سے زائد فوجی سازوسامان فراہم کیا جا چکا۔