اداکار منیب بٹ کی راہداری ضمانت منظور، اسلام آباد ہائیکورٹ کا گرفتاری سے روکنے کا حکم

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اداکار منیب بٹ کی ملیر کراچی میں درج مقدمے میں 12 مئی تک راہداری ضمانت منظور کر لی ہے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے منیب بٹ کی درخواست پر سماعت کی، جس میں عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ درخواست گزار کو 12 مئی تک متعلقہ مقدمے میں گرفتار نہ کرے عدالت نے منیب بٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک متعلقہ عدالت سے رجوع کریں اور قانونی کارروائی مکمل کریں۔