ممبئی(ویب ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی اپنے بوائے فرینڈ رچت سنگھ سے شادی کیلئے تیار ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شادی کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور دونوں کی شادی اسی سال ہونے کا قوی امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق جولائی 2026 میں ہما قریشی کی عمر 40سال ہوجائے گی، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہما قریشی کی شادی مبینہ طور پر اکتوبر یا نومبر میں متوقع ہے، تاحال ہما قریشی یا رچت سنگھ نے شادی کی تقریبات سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا۔ حال ہی میں ممبئی ائیرپورٹ پر ہما قریشی کو بھائی ثاقب سلیم کی بجائے رچت سنگھ کے ساتھ دیکھا گیا، جس پر دونوں کے مابین رومانوی تعلق اور پھر شادی کے متعلق قیاس آرائیوں کا سلسلہ زور پکڑ گیا جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب پرائیویٹ رکھے جانے کے امکانات روشن ہیں۔
ہما قریشی اس شادی کو سادہ اور نجی رکھنا چاہتی ہیں اور صرف اپنے قریبی خاندان اور چند دوستوں کو ہی شادی میں شرکت کی دعوت دی جائے گی تاہم شادی کے بعد رسیپشن پارٹی بڑی رکھی جائے گی جس میں پوری انڈسٹری کو شرکت کی دعوت دئیے جانے کا قوی امکان ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہما قریشی کی جانب سے گرینڈ رسیپشن کے انعقاد کی جگہ ممبئی ہوسکتی ہے، خیال رہے کہ ہما قریشی اور رچت سنگھ کا رومانوی تعلق خبروں کی زینت اس وقت بنا تھا جب وہ فلم تھمّا کی اسکریننگ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ دونوں نے سوناکشی سنہا کی شادی میں بھی ایک ساتھ شرکت کی تھی۔

