بیروت(ویب ڈیسک ) جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا لبنانی نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے ضلع بنت جبیل کے قصبے دیر کیفہ پر متعدد فضائی حملے کئے جس سے جانی نقصان ہوا رپورٹس کے مطابق ان حملوں میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ اسرائیلی طیاروں نے نبطیہ کے علاقے جبل الحمدانی کو بھی نشانہ بنایا، تاہم وہاں ہونے والے ممکنہ نقصان کی تفصیلات فوری طور پر سامنے ہیں آسکیں حکام کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ خطے میں کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

