پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، جڑواں شہروں میں پٹرول پمپ ویران

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پاکستان میں وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت پٹرولیم نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا راولپنڈی اسلام آباد میں عوام نے پٹرول مہنگا ہونے پر پٹرول پمپوں کا رخ چھوڑ دیا پٹرول پمپ ویران ہو گئے قبل ازیں پٹرول مہنگا ہونے پر 11 سے لے کر 12 بجے تک پٹرول ک کے لیے شہریوں کی لائنیں لگی ہوئی ہوتی تھی لیکن اب جڑوان شہروں کے رہائشیوں نے پٹرول پمپوں کا رخ چھوڑ دیا ہے جس وجہ سے پٹرول پمپ ویران نظر ارہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں پٹرول سستا پاکستان کی حکومت نے بھی سستا پٹرول خریدا ہے یہ صرف عوام سے ٹیکس لینے کے لیے ریٹ بڑھا رہے ہیں

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے58 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی، پیٹرول کی قیمت میں 14روپے 92 پیسےفی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی ،پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں ایک ہفتہ کے لیے مقرر کی گئی ہیں، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگیا، دوسری جانب ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر لیوی 13 روپے 91 پیسے بڑھا دی گئی ، پیٹرول پر لیوی 103 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 117روپے41 پیسے فی لیٹر ہوگئی، ڈیزل پر لیوی 28روپے 69 پیسے سے بڑھ کر 42روپے 60 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔