پاکستان بحری شعبے میں تاریخی پیشرفت کر رہا ہے. وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیرِ بحری امور محمد جنید انور نے گلوبل سیفٹی ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کے بحری شعبے میں تاریخی اقدامات جاری ہیں انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم پر شپ بلڈنگ کمپلیکس اور گارمنٹس سٹی سمیت اہم منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں، جبکہ پورٹ قاسم پر 700 ملین ڈالر کی لاگت سے سی ٹو اسٹیل منصوبہ بھی قائم کیا جا رہا ہے۔

وزیرِ بحری امور کے مطابق پہلی قومی فشریز اور ایکواکلچر پالیسی حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ٹرانس شپمنٹ کے شعبے میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے اور بندرگاہوں پر انرجی ٹرمینلز صنعتی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی سپلائی چین میں ایک مؤثر متبادل ٹرانس شپمنٹ مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے، اور موجودہ علاقائی صورتحال میں پاکستانی بندرگاہوں نے اپنی استعداد اور صلاحیت ثابت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عید کی تعطیلات کے دوران بھی بندرگاہوں کی کارکردگی قابلِ ذکر رہی۔ اختتام پر انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستان کی بدولت محفوظ ہیں، اس لیے ملک کی قدر کرنی چاہیے۔