اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے، موٹر وے پولیس کے مطابق پشاور موٹروے پر صوابی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، سینیٹر تاج آفریدی کی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر روڈ سے نیچے گری، مکینکل فالٹ کے باعث گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوئی۔
ٹریفک حادثے میں مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر تاج آفریدی جاں بحق، جبکہ ڈرائیور زخمی ہوگیا، تاج آفریدی اسلام آباد سے پشاور جا رہے تھے، حکام کے مطابق موٹروے پولیس، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

