پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مکمل فائدہ عوام تک پہنچایا جائے. مریم نواز

لاہور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ اور گڈز کرایوں میں فوری کمی کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دی ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ مشکل صورتحال میں عوام نے حکومت کا بھرپور ساتھ دیا، جس پر وہ ان کی مشکور ہیں، انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی صورتحال میں بہتری کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا وعدہ پورا کیا، جبکہ انرجی بحران سے ملک کو محفوظ رکھنا ان کا تاریخی کارنامہ ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مشکل وقت میں مشترکہ کاوشوں کے باعث پاکستان کو عالمی توانائی اور معاشی بحران سے بچایا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مکمل فائدہ عوام تک ہر صورت پہنچایا جائے، انہوں نے کہا کہ کرایوں کے ساتھ ساتھ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی واضح کمی آنی چاہئے۔