امریکی ارکانِ کانگریس کا پاکستان کا دورہ، لوک ورثہ میوزیم اور یادگارِ پاکستان کا دورہ

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) امریکی کانگریس کے ارکان ریان زینکے اور مائیکل بومگارنٹر نے پاکستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے لوک ورثہ میوزیم اور پاکستان مانومنٹ کا دورہ کیا ، امریکی ارکان کانگریس کو مختلف نمائشوں اور پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور ورثے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے مختلف خطوں کی ثقافت، زبانوں اور تاریخی پس منظر میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ، کانگریس ارکان نے یادگار پاکستان کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں تحریک پاکستان کی تاریخ اور قیام پاکستان کے لیے کی جانے والی جدوجہد سے آگاہ کیا گیا ، ریان زینکے اور مائیکل بومگارنٹر نے خلیجی بحران کے دوران پاکستان کے تعمیری کردار کو بھی سراہا۔