امریکی حملے کے جواب میں اردن میں امریکی ایئربیس پر میزائل حملہ، آبنائے ہرمز بند رکھنے کی دھمکی . ایران

تہران (ویب ڈیسک) ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ قشم جزیرے پر امریکی حملے کے جواب میں اردن کے الازرق ایئربیس کو متعدد یلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں تین امریکی ایف-35 طیاروں کو شدید نقصان پہنچا ، پاسدارانِ انقلاب کے بیان کے مطابق حملے میں دشمن کے کئی افسران اور اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ خطے سے امریکی افواج کے مکمل انخلا تک جدوجہد جاری رہے گی اور “اللہ کی مدد سے جارح ملک کو اس کے اقدام کی سزا دی جائے گی ، ایرانی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جب تک امریکہ کی جانب سے دھمکیاں اور بحری جہازوں کی آمدورفت میں مداخلت جاری رہے گی، آبنائے ہرمز بند رہے گی۔