اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال اور فلسطین پر مشاورت

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں حالیہ پیش رفت پر بھی گفتگو کی اور خطے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے فلسطین کی سنگین انسانی صورتحال پر غور کے لیے عرب اور اسلامی ممالک کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز کا خیرمقدم کیا، گفتگو کے اختتام پر اسحاق ڈار اور شہزادہ فیصل بن فرحان نے باہمی رابطے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔