تہران (ویب ڈیسک)ایرانی وزیر تیل محسن پاک نژاد نے کہا ہے کہ ایران نے ستمبر کے آخر تک 95 ملین مکعب میٹر قدرتی گیس پروڈکشن سائیکل میں انجیکٹ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ، محسن پاک نژاد کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے نتیجے میں متاثر ہونے والے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی مرمت کا کام جاری ہے۔
اس سے قبل ایرانی وزارت تیل نے جولائی میں کہا تھا کہ آنے والے مہینوں میں ایران روزانہ 100 ملین مکعب میٹر قدرتی گیس کی پیداوار کا منصوبہ رکھتا ہے ، جنگ شروع ہونے سے قبل فروری میں ایران کی قدرتی گیس کی یومیہ پیداوار 230 ملین مکعب میٹر تھی۔

