لاہور (ویب ڈیسک) آئی سی سی نے زمبابوے ویمنز ٹیم کے خلاف میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر بھارتی ویمن کرکٹر شفالی ورما کی سرزنش کی ہے، آئی سی سی کے مطابق شفالی ورما نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کی، 12 ویں اوور میں کیچ ڈراپ کرنے پر انہوں نے غصے میں گیند زمین پر ماری تھی ، آئی سی سی نے شفالی ورما کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا ہے۔

