سہ ملکی ون ڈے سیریز ، پاکستان کی پہلی وکٹ صفر پر گر گئی، فخر زمان آؤٹ

راولپنڈی (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) سہ ملکی ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے جبکہ 4 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے ، راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی پہلی وکٹ صفر کے اسکور پر گر گئی ، فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے گس ایٹکنسن کی گیند پر جو روٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

انگلینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میکلم کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی، پاکستان کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں، پاکستان میں ہمیشہ اچھی کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا، پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے، اس کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

انگلینڈ کی ٹیم 21 سال بعد پاکستان میں ون ڈے میچ کھیلے گی، انگلش ٹیم نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کی ، واضح رہے پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دی تھی۔