اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ ملک کو غیرملکی عناصر سے بالکل صاف کریں گے ، قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، نیشنل ایکشن پلان وفاق اور صوبوں کا مشترکہ معاملہ ہے اور وفاق سمیت تمام صوبے اس پر عمل پیرا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی سے متعلق ہر اجلاس کا پی ٹی آئی نے بائیکاٹ کیا، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیاسی جماعتوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ، وزیر مملکت داخلہ کا کہنا تھا کہ جعلی شناختی کارڈ بنانے والے نادرا افسران کو ملازمت سے نکالا گیا ہے۔ ملک کو غیرملکی عناصر سے پاک کرنا اور شہریوں کا ریکارڈ شفاف رکھنا ضروری ہے۔
طلال چودھری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لوگوں کے پاسپورٹ روکنے کی بات درست نہیں ، وہ ایک ایک پاسپورٹ کی تفصیل دینے کے لیے تیار ہیں ، انہوں نے واضح کیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر وفاق سمیت تمام صوبے عمل کر رہے ہیں اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیاسی و حکومتی سطح پر مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔

