اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) سربراہ سیاسی پارٹی جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معقول فاصلے ہونے چاہئیں، تاہم ایک دوسرے کی مخالفت برائے مخالفت نہیں ہونی چاہیے ، میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان سے سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’اچھی بات ہے‘‘۔
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان دوریاں ختم ہونے سے متعلق سوال پر اُن کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معقول دوریاں ہونی چاہئیں، ایک دوسرے کی مخالفت برائے مخالفت نہیں ہونی چاہیے۔
سربراہ سیاسی پارٹی جے یو آئی (ف) نے کہا کہ اپوزیشن کا کام حکومت کی کمزوریوں کی نشاندہی کرنا ہے، اپوزیشن کو اپنا آئینی و سیاسی کردار ادا کرنا چاہیے ، مولانا فضل الرحمان کا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تعلقات کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن سے قربتیں نہیں، نزدیکیاں ہی ہیں۔

