وزیراعظم نے سید علی رضا کو پبلک افیئرز یونٹ کا قانونی مشیر مقرر کردیا

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) وزیراعظم نے سید علی رضا کو وزیراعظم آفس کے پبلک افیئرز یونٹ میں قانونی مشیر مقرر کردیا، وزیراعظم آفس کی جانب سے سید علی رضا کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق ان کی تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور آئندہ احکامات تک جاری رہے گی۔

سید علی رضا اس سے قبل چیف منسٹر آفس پنجاب میں لیگل ایڈوائزر کے عہدے پر خدمات انجام دے چکے ہیں ، سید علی رضا نے نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور اور اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کی ہے۔