ایران کو مالی امداد دینے اور ویزے و اقامے منسوخ کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں . اماراتی صدر کے مشیر

ابوظبی (ویب ڈیسک) اماراتی صدر کے مشیر ڈاکٹر انور قرقاش نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے ایران کو کوئی مالی امداد یا مالی سہولت فراہم نہیں کی اور نہ ہی کسی گروپ یا ملک کے ویزے منسوخ کیے ہیں ، ابوظبی سے جاری بیان میں انور قرقاش نے ایران کو مالی سہولت دینے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے خلاف جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بعض افراد کے اماراتی ویزے منسوخ کرنے سے متعلق خبریں بھی غلط ہیں، افواہوں کے بجائے زمینی حقائق اور عملی اقدامات اہم ہیں ، ڈاکٹر انور قرقاش نے کہا کہ بعض سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات خطے کی صورتحال سے نمٹنے اور مستقبل کی تیاری پر توجہ دے رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ورکرز کے اقامے منسوخ کرنے کی اطلاعات بھی بے بنیاد ہیں اور ایران کو مالی سہولتیں دینے سے متعلق اطلاعات بھی غلط ہیں۔