شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی 19 اور 20 اگست کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) شام کے وزیر خارجہ اور امور تارکین وطن اسعد حسن الشیبانی 19 سے 20 اگست تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے ، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شام کے وزیر خارجہ کو دورے کی دعوت دی تھی، اسعد حسن الشیبانی کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا سرکاری وفد بھی اسلام آباد پہنچے گا۔

دورے میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہوگی، باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات سمیت علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوگا ، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور شام کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔