عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) سپریم کورٹ نے عمران خان کی ہسپتال منتقلی فیصلے کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی ، ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے عمران خان کی ہسپتال منتقلی فیصلے کے خلاف حکومتی نظرثانی درخواست پر کل اعتراض عائد کیے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نظرثانی درخواست کے ساتھ پیپر بُکس مکمل نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا گیا تھا اور رجسٹرارکے اعتراضات دور ہونے کے بعد نظرثانی درخواست دوبارہ دائر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 2 روز قبل عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا مگر تاحال انہیں ہسپتال منتقل نہیں کیا گیا ، بعد ازاں چیف کمشنر اسلام آباد نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے توسط سے عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کی تھی۔