بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دوبارہ دائر ہوگی. رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دوبارہ دائر کی جا رہی ہے ، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نظرثانی کی درخواست کے بعد جو فیصلہ آئے گا اس پر عمل ہوگا، بانی پی ٹی آئی کو جو ریلیف دیا گیا وہ قانون کے مطابق نہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ میاں نواز شریف کو سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی رپورٹ کے بعد بیرون ملک علاج کے لیے گئے تھے ، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی گئی ہے، ان کے جواب کا انتظار ہے۔