صدر آصف زرداری آسٹریا روانہ، ایاز صادق قائم مقام صدر مقرر

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) صدر آصف علی زرداری 27 سے 31 اگست تک آسٹریا کے دورے پر ہوں گے، ان کی روانگی کے بعد سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق قائم مقام صدر کے فرائض انجام دیں گے ، چیئرمین سینیٹ بھی سرکاری دورے پر بیرون ملک موجود ہیں اور صدارتی فرائض انجام نہیں دے سکتے۔

آئین کے آرٹیکل 49(2) کے تحت سپیکر قومی اسمبلی صدر کے فرائض انجام دیں گے، صدر یا چیئرمین سینیٹ کی وطن واپسی تک سپیکر قومی اسمبلی قائم مقام صدر رہیں گے ، کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔