ایران نے امریکی اقتصادی جنگ کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا. نائب صدر

تہران (ویب ڈیسک) ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کی اقتصادی جنگ کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے، دشمن اقتصادی محاذ پر بھی شکست سے دوچار ہوگا ، محمد رضا عارف نے کہا کہ ایران اقتصادی جنگ کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے، ایران کو درپیش اقتصادی دباؤ کے مقابلے کے لیے جامع حکمت عملی تیار ہے ، ایرانی نائب صدر کا کہنا تھا کہ مخالفین ریاست پر عوام کے اعتماد کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، عوامی اعتماد اور سماجی ہم آہنگی کا تحفظ ناگزیر ہے۔