امریکا نے ایران کے 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کی تصدیق کردی، سینٹ کام کی سخت وارننگ

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایران کے 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کی تصدیق کردی ، سینٹ کام کے مطابق جزیرہ خارگ کے قریب ایران کے 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا گیا، امریکی فوج ایران کے جوابی حملوں سے بچنے میں کامیاب رہی اور امریکی فوج کا کوئی اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایرانی آئل ٹینکر ڈاؤنی کو جزیرہ خارگ کے قریب ناکارہ بنایا گیا، ایرانی آئل ٹینکر اسٹارک 1 کو جاسک کے قریب تباہ کیا گیا جبکہ خلیج عمان میں نوکسن نامی ایرانی آئل ٹینکر بھی تباہ کردیا گیا۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ تینوں آئل ٹینکرز پاسداران انقلاب کے خفیہ اربوں ڈالر کے مالیاتی نیٹ ورک کا حصہ تھے ، امریکی سینٹرل کمانڈ نے خبردار کیا کہ امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا تو بڑی قیمت چکانا ہوگی، ضرورت پڑنے پر ایران کا محدود آئل فلیٹ تباہ کردیں گے۔