یمن (ویب ڈیسک) حکومتی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ، فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق جنوب مغربی یمن میں لڑائی کے دوران 26 حکومتی فوجی مارے گئے جبکہ حوثی ذرائع نے جھڑپوں میں 31 جنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ، فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق یمن کے شہر تعز میں میزائل حملے سے بس میں سوار 6 شہری بھی ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوئے۔

