ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کمی

کراچی (کامر رپورٹر) کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت کمی ہو گئی ، ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق سونے کی قیمت 3 ہزار 600 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 65 ہزار 536 روپے ہوگئی۔

صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 86 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 99 ہزار 122 روپے ہوگیا ، دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 36 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 430 ڈالر فی اونس ہوگیا۔