ایف جی ای ایچ اے کے کمرشل پلاٹس کی نیلامی 15 اور 16 ستمبر کو ہوگی

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) کے زیرِ اہتمام کمرشل پلاٹس کی نیلامی کے حوالے سے آج آکشن منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں نیلامی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے مجموعی حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔ انویسٹر کے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئےاجلاس میں نیلامی کے انتظامات، طریقہ کار اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا .

جبکہ متعلقہ محکموں کو نیلامی کے کامیاب انعقاد کے لیے ان کے دائرہ کار کے مطابق ضروری ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ FGEHA کی جانب سے سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کے لیے کمرشل پلاٹس کی نیلامی 15 اور 16 ستمبر 2026 کو کی جا رہی ہے ، نیلامی میں اسلام آباد کے اہم اور تیزی سے ترقی کرتے ہوئے سیکٹرز G-13 اور G-14 میں واقع کمرشل پلاٹس پیش کیے جائیں گے۔

نیلامی کا آغاز دونوں روز صبح 10:00 بجے ہوگا، جبکہ نیلامی کا مقام گرینڈ مارکی انکلیو، مارگلہ روڈ، E-11، اسلام آباد مقرر کیا گیا ہے ، انویسٹر/ سرمایہ کاروں میں بھرپور دلچسپی کمرشل پلاٹس کی مجوزہ نیلامی کے حوالے سے سرمایہ کاروں اور کاروباری حلقوں کی جانب سے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے ، G-13 اور G-14 اسلام آباد کے اہم اور تیزی سے ترقی کرتے ہوئے علاقوں میں شمار ہوتے ہیں، جہاں رہائشی آبادی کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔

سیکٹر G-13 اور G-14 کمرشل سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش مقام ہے۔ ان سیکٹرزمیں کمرشل پلاٹس کی دستیابی سرمایہ کاروں کو اپنے کاروبار کے قیام، توسیع اور مستقبل میں سرمایہ کاری کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرتی ہے ، FGEHA کی جانب سے آسان اقساط، یکمشت ادائیگی پر رعایت اور دیگر سہولیات کے باعث یہ نیلامی سرمایہ کاروں کے لیے مزید پرکشش بن گئی ہے۔

اتھارٹی کو توقع ہے کہ نیلامی میں ملک بھر سے سرمایہ کار، کاروباری افراد اور ڈویلپرز بھرپور شرکت کریں گے۔ کاروبار ی حلقوں میں خاص طور پر G-13 اور G-14 میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی کو اسلام آباد میں کاروباری اور تجارتی سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے ، G-14 میں اہم کمرشل مواقع ، G-14 کے اہم مقامات پر موجود کمرشل پلاٹس نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گے، جن میں G-14 مرکز اور G-14/2، 3 اور 4 کمرشل شاپنگ سینٹر شامل ہیں ، یہ مقامات مستقبل میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور تجارتی سرمایہ کاری کے لیے اہم حیثیت رکھتے ہیں۔

G-13 میں کمرشل پلاٹس ، G-13 میں بھی مختلف نوعیت کے کمرشل پلاٹس نیلامی کا حصہ ہوں گے، جن میں کلاس III اور ماڈرن کارپوریٹ/آفس پلاٹس شامل ہیں۔ G-13 اسلام آباد کے ان علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں رہائشی آبادی کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، سرمایہ کاروں کے لیے نمایاں سہولیات ، FGEHA کے مطابق نیلامی میں شامل کمرشل پلاٹس سرمایہ کاروں کو بہتر لوکیشن، مناسب قیمت اور آسان ادائیگی کے ساتھ سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔

اشتہار کے مطابق:

• واجب الادا رقم 2 سال کی آسان اقساط میں ادا کرنے کی سہولت۔
• یکمشت ادائیگی پر 10 فیصد رعایت۔
• میٹرو اور اہم روڈز سے براہِ راست رابطہ۔
• موٹروے M-1 اور M-2 سے تقریباً 8 کلومیٹر کا فاصلہ۔
• اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے تقریباً 12 کلومیٹر کا فاصلہ۔
• 25 فیصد ابتدائی ادائیگی کے بعد باقی رقم آسان اقساط میں ادا کرنے کی سہولت۔
سرمایہ کاروں کو شرکت کی دعوت

FGEHA نے ملک بھر بالخصوص اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں، کاروباری افراد، ڈویلپرز اور کمرشل پراپرٹی میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو نیلامی میں شرکت کی دعوت دی ہے ، اتھارٹی کے مطابق یہ نیلامی سرمایہ کاروں کو اسلام آباد کے اہم علاقوں میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرے گی، جبکہ کمرشل پلاٹس کی موزوں لوکیشن اور دستیاب سہولیات کے باعث ان میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔