ایف جی ای ایچ اے کا 2.29 ارب سے زائد کا ترقیاتی بجٹ منظور نہ ہونے سے منصوبے التوا کا شکار

اسلام آباد (احسان بخاری/ سپیشل رپورٹر) وزارت ہائوسنگ کے ذیلی ادارے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کا بورڈ اجلاس میں پیش ہونے والا بجٹ 2.29 بلین سے زائد کا ترقیاتی بجٹ پاس نہ ہونے کے باعث زیر تکمیل ترقیاتی پراجیکٹ F-15, F-14 ‘ کشمیر اپارٹمنٹ‘ سکائی لائن‘ لائف سٹائل ریفرر سمیت دیگر مکمل نہ ہوسکے جبکہ تنخواہوں اور دیگر مراعات میں بھی کٹ لگنے سے ملازمین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ ہائوسنگ اتھارٹی کا سال 2026-27 کا سالانہ بجٹ 2.29بلین سے زائد کا سالانہ بجٹ ہے جس میں ملازمین کی تنخواہیں ترقیاتی پراجیکٹ شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی ہائوسنگ کیپٹن (ر) ظفر اقبال متعدد بار بورڈ کے اجلاس میں پیش کرچکے ہیں لیکن ہر اجلاس میں ادارے کا سالانہ بجٹ منظور نہیں کیا جاتا اس حوالے سے کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے سیکرٹری ہائوسنگ کو معاملے سے آگاہ کیا .

لیکن پھر بھی یہ بجٹ پاس کیوں نہیں ہورہا اس حوالے سے اوصاف نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ کے ایک سینئر آفیسر سے رابطہ کیا ان کا کہنا تھا کہ یہ بجٹ گزشتہ ماہ 19اگست کو پاس ہوچکا ہے جبکہ ملازمین کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ بجٹ پاس نہیں ہوا ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ اجلاس میں وفاقی وزیر ہائوسنگ سیکرٹری ہائوسنگ سمیت دیگر ممبران شامل ہوتے ہیں بورڈ اجلاس میں ہائوسنگ اتھارٹی کا بجٹ متعدد بار پیش ہوا ہے دوسری جانب افسران و ملازمین میں شدید بے چینی پھیل چکی ہے جبکہ بجٹ پاس نہ ہونے کی وجہ سے ہائوسنگ اتھارٹی کے منصوبوں کی تکمیل التواء کا شکار ہونے کے خدشات پائے جارہے ہیں۔