عاصم افتخار پاکستان کے نئے سیکرٹری خارجہ مقرر

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) عاصم افتخار پاکستان کے نئے سیکرٹری خارجہ مقرر کر دیے گئے ، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عاصم افتخار کی بطور سیکریٹری خارجہ تقرری کی منظوری دے دی۔

عاصم افتخار اس وقت اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کے فرائض انجام دے رہے ہیں، وہ جلد سیکرٹری خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ، واضح رہے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں مدتِ ملازمت مکمل ہو رہی ہے اُن کی جگہ نئی تقریری کی گئی ہے۔