Educational Institutions Closed in Rawalpindi Amid Protests and Sit-Ins Capitalnewspoint.com

سیاسی احتجاج اور دھرنے، راولپنڈی میں تعلیمی ادارے آج سے بند

راولپنڈی (سپیشل رپورٹر) سیاسی احتجاج اور دھرنوں کے پیشِ نظر راولپنڈی میں تعلیمی ادارے آج سے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ، جس کے تحت جمعہ کے روز سے شہر کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے ، ذرائع کے مطابق اس حوالے سے راولپنڈی کے تمام اسکولوں اور متعلقہ تعلیمی اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے، جبکہ سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر انتظامیہ کی جانب سے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کرنے کے لیے پنجاب سے پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق اضافی پولیس اہلکاروں کی رہائش کے لیے راولپنڈی میں بعض تعلیمی اداروں کی عمارتیں استعمال کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں ، ذرائع کے مطابق پولیس نفری کی رہائش اور سکیورٹی انتظامات کے باعث راولپنڈی میں آج سے ہی بعض تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں ، انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو صورتحال کے پیشِ نظر احتیاط برتنے اور سکیورٹی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔