اسلام آباد (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) جمعیت علماء اسلام کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کی ، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا، شرکاء اجلاس نے اپوزیشن اور حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی غور و خوض کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے شرکاء اجلاس سے حالیہ دنوں میں اپوزیشن اور حکومتی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیلات پر مشاورت کی ، شرکاء اجلاس نے موجودہ سیاسی صورتحال کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں۔

