خیبرپختونخوا پولیس میں بڑا فیصلہ، عباس احسن کو 12 اضلاع میں پولیسنگ کی ذمہ داری سونپ دی گئی

پشاور (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) خیبر پختونخوا پولیس میں گریڈ 21 کے افسر عباس احسن کو 12 اضلاع میں پولیسنگ کے معاملات کی ذمہ داری سونپ دی گئی، آئی جی پی خیبر پختونخوا کی جانب سے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عباس احسن اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹرز کے فرائض انجام دے رہے تھے، انہیں خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں پولیسنگ کے معاملات کی ذمہ داری دی گئی ہے ، نوٹیفکیشن صوبائی پولیس افسر خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی جانب سے جاری کیا گیا۔