حافظ نعیم الرحمان سے وزیراعظم کی ملاقات کا امکان، پٹرولیم لیوی پر بڑا فیصلہ متوقع

اسلام آباد (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے احتجاج کے معاملے پر حکومتی اور سیاسی پارٹی جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان آئندہ دو روز میں ملاقات کا امکان ہے ، ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور امیر سیاسی پارٹی جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے درمیان بھی رواں ہفتے ملاقات متوقع ہے جس میں پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے حوالے سے معاملات پر بات ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے واضح ریلیف نہ دینے کی صورت میں سیاسی پارٹی جماعت اسلامی نے لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم اور حافظ نعیم الرحمان کی ملاقات میں واضح ریلیف نہ ملا تو لانگ مارچ ہوگا۔

سیاسی پارٹی جماعت اسلامی کے ذرائع کے مطابق لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ مرکزی قیادت کے اجلاس میں کیا گیا، لانگ مارچ اکتوبر کے آخری ہفتے یا نومبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا ، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ٹھوس اور واضح ریلیف ملنے کی صورت میں ہی مزید بات چیت ہوگی۔