اسلام آباد (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان قومی اسمبلی داوڑ کنڈی، جمال احسن نیازی اور میاں غوث محمد کو پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا، تینوں ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 9 گرفتار ارکان میں سے 5 کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے تھے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں تینوں ارکان کی رہائش گاہیں سب جیل قرار دی جا چکی ہیں۔

