راولپنڈی (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) سہ فریقی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں پر جرمانہ عائد کردیا گیا ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم پر میچ فیس کا 10 فیصد جبکہ سری لنکن ٹیم پر 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مقررہ وقت میں دو اوورز جبکہ سری لنکا نے ایک اوور کم کیا ، پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی اور سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی تسلیم کرلی ، واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ فریقی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ اتوار کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔

