اسلام آباد (احسان بخاری) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے سیکٹرایف 14/15 کا معاملہ اعلیٰ حکام نے نوٹس لے لیا سیکرٹری ہائوسنگ ڈی جی ایف جی ای ایچ اے کو ہٹا دیا گیا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ نہ کرنے پر سابق ڈائریکٹر لینڈ پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کے سعد بن اسد کو چار ماہ کے لئے معطل کردیا گیا .
ایف جی ای ایچ اے کا قائمقام ڈی جی ایڈیشنل سیکرٹری کو دے دیا گیا ، ذرائع کے مطابق سیکٹر ایف 14/15 متاثرین نے سیکرٹری ہاؤسنگ محمد محمود کو شکایت کی کہ ڈائریکٹر لینڈ سعد بن اسد کے خلاف شکایات کیں کہ یہاں کوئی کام ’’معاملات‘‘ کے بغیر نہیں ہوتا جس پر سیکرٹری ہائوسنگ نے جی ڈی کیپٹن (ر) ظفر اقبال کو ہدایت کی تو انہوں نے لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد کو ہٹا دیا اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژون نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی لیکن سعد بن اسد نے رپورٹ نہ کی .
جس پر پاکستان ایڈمنسٹریٹیو گروپ کے سعد بن اسد کو رپورٹ نہ کرنے پر چار ماہ کے لئے معطل کردیا جبکہ دوسری جانب سیکرٹری ہائوسنگ محمد محمود اور ڈی جی ہائوسنگ فائونڈیشن کیپٹن (ر) کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے, یاد رہے کہ سابق ڈائریکٹر لینڈ سعد بن اسد کے تبادلے کے بعد ایک وکیل نے ان کے حق میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے حکم امتناعی لیا تھا۔
افسران کی اس لڑائی میں متاثرین ایف چودہ پندرہ آج بھی اسی زیرو پوائنٹ پر کھڑے ہیں ، ان کے مسائل تاحال حل نہیں ہوسکے جبکہ دوسری جانب لینڈ ڈیپارٹمنٹ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن میں مبینہ طور پر آج بھی وہی اہلکار تعینات ہیں جن کے خلاف متعدد شکایات آرہی تھیں , تحصیلدار آفس اور پٹواری سمیت ایسے اہلکار تعینات ہیں جو ڈیلی ویجز کے ہیں ان میں توصیف جس کے خلاف ڈی جی ‘ ڈائریکٹر لینڈ اور ڈپٹی کمشنر کو متعدد شکایات کی گئیں لیکن انہیں تبدیل نہیں کیا گیا۔

