تہران (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے قشم جزیرے کے قریب دو ماہی گیر کشتیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 ماہی گیر متاثر ہوئے ، ایرانی میڈیا کے مطابق حملہ صبح ساڑھے 11 بجے کیا گیا، حملے کے بعد دو ماہی گیر لاپتہ ہوگئے تھے جنہیں بعد ازاں تلاش کر لیا گیا ، دوسری جانب امریکا کی جانب سے ماہی گیر کشتیوں پر حملے کی تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔

